رپورٹ: حسنات آصف
انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم میانوالی کے زیر اہتمام مطالعہ استشراق کورس جاری ہے ۔ جس کی دوسری نشست ۱۷ جولائی، ۲۰۲۶ءکو قرآن اور مستشرقین کے موضوع پر ہوئی۔ Google Meet پرمنعقد ہونے والی اس کلاس میں پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی اکثریت تھے۔ شرکاء کی تعداد سولہ تھی۔ بطور محاضر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد تھے ۔ جنہوں نے سلائیڈز کی مدد سے تدریس کے فرائض سرانجام دیے ۔ شرکاء نے دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ لیکچر کو سنا۔ اور آخر میں سوالات اور جوابات کی نشست ہوئی۔
اس آن لائن لیکچر کا مقصد مستشرقین کے قرآن کے بارے میں افکار، اعتراضات اور قرآن کے مطلق علمی کاوشوں کو سمجھنا تھا۔
اس لیکچر میں سب سے پہلے تراجمِ قرآن کے ادوار پر گفتگو کی گئی، جس میں مختلف ادوار میں قرآنِ مجید کے تراجم کی تاریخ، ارتقاء اور اہم خصوصیات کو بیان کیا گیا۔ بعد ازاں مناہجِ مستشرقین پر روشنی ڈالی گئی اور یہ واضح کیا گیا کہ مستشرقین قرآنِ مجید کے مطالعے اور تحقیق میں کن علمی و تحقیقی طریقوں کو اختیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد قرآنِ مجید پر کیے جانے والے اہم اعتراضات اور ان کے پس منظر کا جائزہ پیش کیا گیا، جبکہ آخر میں عالمی منظرنامے میں مستشرقین کی علمی سرگرمیوں، تحقیقی مراکز، اشاعتی خدمات اور عصرِ حاضر میں ان کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔ مجموعی طور پر لیکچر نے طلبہ کو مستشرقین کے افکار، مناہج اور قرآنی مطالعات سے متعلق بنیادی اور تحقیقی معلومات فراہم کیں۔
اہم نکات:
• مستشرقین کا تعارف اور قرآنی مطالعات میں ان کی دلچسپی۔
• تراجمِ قرآن کے مختلف ادوار اور ان کی تاریخی اہمیت۔
• مستشرقین کے تحقیقی مناہج اور ان کی خصوصیات۔
• قرآنِ مجید پر مستشرقین کے اہم اعتراضات کا تعارف۔
• عالمی سطح پر مستشرقین کے تحقیقی اداروں اور علمی سرگرمیوں کا تعارف۔
حاصل:
• مستشرقین اور ان کے قرآنی مطالعات کے پس منظر سے آگاہی حاصل ہوئی۔
• تراجمِ قرآن کے مختلف ادوار اور ان کی علمی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔
• مستشرقین کے تحقیقی مناہج اور ان کے اسالیبِ تحقیق سے واقفیت حاصل ہوئی۔
• قرآنِ مجید پر کیے جانے والے اہم اعتراضات اور ان کے پس منظر کو جاننے کا موقع ملا۔
• عالمی سطح پر قرآنی مطالعات کے حوالے سے مستشرقین کی علمی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل ہوئی۔
• قرآنی علوم میں تحقیق کرتے وقت مستند مصادر اور تنقیدی مطالعے کی اہمیت کا ادراک ہوا۔
لیکچر کے دوران درج ذیل اہم مستشرقین زیرِ بحث رہے۔
• Robert of ketton (Died: 1160 AC)
• John of Segovia (1393 – 1458)
• Ludovico Marracci (1612-1700)
• Alexender Ross (1591-1654)
• George Sale (1697-1736)
• John Meadows Rodwell (1808-1900)
• Edward Henry palmer (1840-1882)
• Richard Bell (1876-1952)
• Arthur John Alberry (1905-1969)
• N.J. Dawood (1927-2014)
• Robert Spencer (1962 – Live)
مطالعہ استشراق کورس پانچ کلاسز پر مشتمل ایک کورس ہے جس میں استشراق کے بارے میں عمومی سطح پر آگاہی کےلیے وقتاََ فوقتاََ انسٹی ٹیوٹ ویبنار ، کورس، کلاسز وغیرہ منعقد کرتا رہتا ہے ۔ اس کورس کی تیسری کلاس حدیث اور مستشرقین کے موضوع پر ہوگی۔ اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے حضرات انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔
#instituteoforientalism #orientalism #علم_الاستشراق #QuranAndOrientalists #Research #AcademicDialogue #IslamicStudies

