مقابلہ مضمون نویسی: نتائج کا اعلان
سیرت اور مستشرقین: تنقیدی و تحقیقی مطالعہ
گیارہ ربیع الاول، 25 اگست 2026ء کو رات 9 بجے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ”سیرت اور مستشرقین: تنقیدی و تحقیقی مطالعہ“ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد نے شرکاء سے ”مغربی علمی دنیا میں سیرتِ النبی ﷺ کے جدید اسکالرز اور جدید رجحانات“ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی، جس میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مغربی مطالعات کے موجودہ علمی رجحانات اور اہم معاصر اسکالرز کا تعارف پیش کیا گیا۔
بعد ازاں مقابلہ مضمون نویسی کے انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا گیا:
اول پوزیشن: طوبیٰ گل — 5,000 روپے
دوم پوزیشن: عثمان عطاری — 3,000 روپے
سوم پوزیشن: آمنہ نذر — 2,000 روپے
تمام پوزیشن ہولڈرز کو انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم کی جانب سے نقد انعام کے ساتھ ای-سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
طوبیٰ گل نے رابرٹ اسپینسر کی معروف کتاب Did Muhammad exist? کا تعارفی وتنقیدی مطالعے کے عنوان سے لکھا، عثمان عطاری نے ولیم میور، منٹگمری واٹ، اور کیرن آرم سٹرانگ یعنی تین مختلف دھاروں کا تعارف پیش کیا، اور آمنہ نذر نے ولیم میور، جوزف شاخت، ہینری لیمنس، اور منٹگمری واٹ کی آراء پیش کیں ۔ اور سیرت پر ان کے اہم اعتراضات اور منہج کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ ( ان ارٹیکلز کو انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ www.ioorientalism.org پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے )
انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اور مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کی علمی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سیرتِ نبوی ﷺ کے علمی و تحقیقی مطالعے کے فروغ کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔
رپورٹ: ایڈمن ٹیم انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹلزم میانوالی
#InstituteOfOrientalism
#SeeratAndOrientalists
#SeeratUnNabiﷺ
#Orientalism
#EssayWritingCompetition
#IslamicStudies

